ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی۔

مزاحیہ پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
ماہرہ خان نے صبا قمر سے خاموش دشمنی کے سوال پر لب کشائی کردی
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں
میزبان کی جانب سے ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔

تابش ہاشمی نے ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں