ہراسانی و استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں، ہانیہ کا حالیہ تنازع پر مؤقف

حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر
اداکارہ نے ان الزامات کا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پردیا اور وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازع میں میرا نام لیا گیا ہے، مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں