ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے دوران شو اداکارہ کے مختلف ڈراموں کے ہٹ سینز پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں
حبا بخاری نے لڑکیوں کو ‘جوائنٹ فیملی سسٹم’ میں رہنے کی کیا ٹپس دیں؟
ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی، اداکارہ حبا بخاری کا انکشاف
صبا حمید نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے ‘فتور’ کے حوالے سے بات کی جس میں انہوں نے بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کا قصہ سنایا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامے میں شوٹنگ کے دوران چیٹیگ(cheating) کرنے میں ماہر ہوں لیکن ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے بہت زور دیا گیا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا سین حقیقت میں کرنا ہے، تو پھر میں نے سچ میں ہی تھپڑ مار دیا جو حبا بخاری کو زور سے لگا اور بعد میں معافی بھی مانگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں