وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہوگا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور حکومت نے اس کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی جیسی نئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔