بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ

بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا
اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم ‘کے ڈی: دی ڈیول’ کا گانا ‘سرکے چونر تیری سرکے’ یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا / فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی ہی کا نیا گانا منشکل میں پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم ‘کے ڈی: دی ڈیول’ کا گانا ‘سرکے چونر تیری سرکے’ یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں
نشے میں دُھت ڈرائیور نے نورا فتیحی کی گاڑی کو ٹکر مار دی، اداکارہ اسپتال منتقل
سنجے دت نے اپنی قید سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھادیا
نورا فتیحی کا آئٹم سانگ دیکھنے کے بعد پاکستانی آئٹم سانگ کون دیکھے گا؟ یاسر حسین
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کروائی جس میں ہندی گانے کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ نے اس کی شکایت وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ گانے کے کچھ بول واضح طور پر قابل اعتراض اور عوامی استعمال کے لیے نامناسب ہیں جبکہ فلم بندی میں فحاشی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق ایسے گانے اور بول کم عمر بچوں اور نوجواں کیلئے درست نہیں ہیں لہذا گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں