استقبالیہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، اراکینِ قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی، سید عبدالقادر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی اور علاؤ الدین جونیجو سمیت مختلف سفارتکاروں، پارلیمنٹرینز اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد: سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بیلجیم کے شاہی مہمانوں کے اعزاز میں وفاقی دارالحکومت میں ایک پروقار استقبالیہ اور عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خیرسگالی اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب میں بیلجیم کے شہزادہ ایڈورڈ ڈی لائن لا ٹرموئیل اور شہزادی ازابیلا اورسینی ڈی لائن لا ٹرموئیل بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

استقبالیہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، اراکینِ قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی، سید عبدالقادر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی اور علاؤ الدین جونیجو سمیت مختلف سفارتکاروں، پارلیمنٹرینز اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیلجیئن شاہی خاندان کی پاکستان آمد کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہاؤس آف لائن” یورپ کے قدیم اور باوقار شاہی خانوادوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ پاکستان بیلجیم کو یورپی یونین میں ایک اہم دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پائیدار تعلقات ثقافتی ہم آہنگی، ذاتی روابط اور بامقصد مکالمے سے قائم ہوتے ہیں، جبکہ شاہی وفد کا دورہ باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی سفارتکاری کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان تجارت، تعلیم، ثقافت اور پارلیمانی روابط میں تعاون فروغ پا رہا ہے اور دونوں ممالک امن، مکالمے اور مشترکہ خوشحالی جیسے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت بیلجیم کی حمایت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بیلجیم کی پارلیمانوں کے درمیان روابط مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر بیلجیئن شہزادے نے استقبالیہ کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور عالمی استحکام و امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا ہے اور یورپ، پاکستان کی امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

بیلجیئن شہزادے نے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا بھی اظہار

اپنا تبصرہ لکھیں