محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بدھ کے روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی

جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عبدالقادر گیلانی نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں خطے میں امن کے قیام اور سفارتی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر ہوا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا

اپنا تبصرہ لکھیں