چھانگا مانگا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا جہاں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، برساتی نالہ پار کرتے ہوئے 2 خواتین بہہ گئیں۔
دادو :تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے، والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئےتھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچانےمیں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔