مشہور پاپ اسٹار کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل

مشہور پاپ اسٹار کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل

پاکستان کے ایک معروف پاپ گلوکار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے باقاعدہ اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں خواتین کے لیے “شارٹ ڈریسز” پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی پر غور کریں۔
گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ان کے مطابق عوامی مقامات جیسے بازار، شاپنگ مالز، سڑکیں اور دیگر کھلے مقامات پر بعض مخصوص لباس معاشرتی اقدار اور ثقافتی روایات کے مطابق مسائل پیدا کر سکتے ہیں، اس لیے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے قانون بنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ معاشرتی توازن اور ثقافتی اقدار کو برقرار رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں