میسی کا نیا عالمی ریکارڈ، الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ساتھ تاریخ رقم


میسی کا نیا عالمی ریکارڈ، الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ساتھ تاریخ رقم

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گروپ جے کے میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 3-0 سے شکست دی، جس میں تینوں گول لیونل میسی نے اسکور کیے۔ میسی کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ انہیں عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد مقام بھی دلا دیا۔

اس میچ کے ساتھ لیونل میسی مردوں کے فٹبال کی تاریخ میں چھ فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کوئی بھی فٹبالر یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکا تھا۔

39 سالہ میسی نے میچ کے دوران اپنی مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان کی ہیٹ ٹرک کو رواں ورلڈ کپ کی اب تک کی بہترین انفرادی کارکردگیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

فٹبال ماہرین کے مطابق میسی کا یہ ریکارڈ عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ ان کی موجودہ فارم ارجنٹینا کی ٹیم کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کو فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ تازہ ترین ریکارڈ نے ان کی شاندار فٹبال کیریئر میں ایک اور تاریخی باب کا اضافہ کر دیا ہے۔

میسی نے تاریخ رقم کر دی، چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

اپنا تبصرہ لکھیں