صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم

مفاہمتی یادداشت پر دستخط خطے اور دنیا کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، صدر مملکت

ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ کا خاتمہ کیا، نہ کہ وہ جو جنگ شروع کرنے کے خواہش مند ہوں، صدر زرداری

جنگ تباہی اور مصیبت کے سوا کچھ نہیں لاتی، ترقی کا واحد راستہ امن ہے، صدر زرداری

اسلام آباد اور پاکستان کے نام سے منسوب مفاہمتی یادداشت خطے میں دیرپا اور جامع امن کی بنیاد ثابت ہوگی، صدر زرداری

فروری 2026 میں شروع ہونے والے تنازع نے خطے کے عوام کو بے پناہ مشکلات سے دوچار کیا، صدر زرداری

عالمی توانائی کی فراہمی، تجارت اور معاشی استحکام شدید متاثر ہوا، صدر زرداری

امید ہے ایسی صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی، صدر زرداری

خطے کے ممالک اب اپنی توانائیاں ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے، صدر زرداری

صدر زرداری کا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو خراجِ تحسین پیش

صدر مملکت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت کو بھی سراہا

صدر زرداری نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت برادر ممالک، روس اور چین کی کوششوں اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی کو بھی سراہا

پاکستان نے پورے بحران کے دوران اصولی، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا، صدر زرداری

پاکستان نے مسلسل مذاکرات، تحمل اور تنازعات کے پُرامن حل پر زور دیا، تمام متعلقہ فریقوں سے رابطہ برقرار رکھا، صدر زرداری

تمام فریقین مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کریں اور مقررہ مدت میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اقدامات تیز کریں، صدر زرداری

پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کے ساتھ امن اور خوشحالی کے مشترکہ سفر میں بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتا رہے گا، صدر زرداری

اپنا تبصرہ لکھیں