وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا امریکہ اور ایران مفاہمت یادداشت پر اہم بیان
امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ عالمی سفارت کاری میں بہت بڑی پیش رفت ہے، عبدالعلیم خان
مذاکرات اور تزویراتی سفارت کاری کے ذریعے بڑے سے بڑے تنازعات پر قابو پایا جا سکتا ہے، عبدالعلیم خان
پاکستان نے ایک بار پھر عالمی استحکام اور علاقائی امن کے کلیدی ضامن کی حیثیت سے لوہا منوایا، عبدالعلیم خان
تاریخی معاہدے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی دور اندیش قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، عبدالعلیم خان
وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کی سفارتی ساکھ کو بے مثال عروج حاصل ہوا، عبدالعلیم خان
پیچیدہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار کلیدی رہا، عبدالعلیم خان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مضبوط لگن اور بے لوث کوششیں اعلیٰ ترین تحسین کی مستحق ہیں، عبدالعلیم خان
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں، عبدالعلیم خان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاریخی امن معاہدے کو یقینی بنانے میں ناگزیر کردار ادا کیا، عبدالعلیم خان
برادر ممالک قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے مثبت تعاون کی دل سے قدر ہے، عبدالعلیم خان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے وژن کو سلام پیش کرتے ہیں، عبدالعلیم خان
آبنائے ہرمز کا فوری کھولا جانا عالمی تجارتی راہداریوں کو مکمل طور پر محفوظ بنائے گا، عبدالعلیم خان
یہ مفاہمتی یادداشت خطے میں مشترکہ خوشحالی اور دیرپا تعاون کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی، عبدالعلیم خان
پاکستان آج عالمی امن کے لیے کوشاں ایک پروقار اور سربلند قوم کے طور پر کھڑا ہے، عبدالعلیم خان