صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیڈریشن کیپٹل آفس میں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت
کانفرنس کا انعقاد وفاقی حکومت، اقوام متحدہ ،انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا تھا
کانفرنس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین،سیکرٹری انسانی حقوق ،یو این اور آئی ایل او کے نمائندہ سمیت پاکستان ورکرز فیڈریشن کے وفد کی شرکت
کانفرنس میں سینئر بزنس لیڈر میاں اکرم فرید،نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، ذکی اعجاز ،کریم عزیز ملک سمیت بزنس کمیونٹی کے سینئر رہنما شریک ہوئے
معاشی اور صعنتى ترقی و گروتھ کیلئے ورکرز کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ
ورکرز کے حقوق کا تحفظ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے،عاطف اکرام شیخ
ورکرز اور آجروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے بغیر پائیدار ادارہ جاتی اسٹریکچر کھڑا نہیں کیا جا سکتا، عاطف اکرام شیخ
ایف پی سی سی آئی ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلے نیشنل ایکشن پلان اور اس حوالے سے ہر طرح کی گفتگو کا خیر مقدم کرتی ہے، عاطف اکرام شیخ
آج کا اجلاس ایک اہم موقع ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز سسٹم کی بہتری اور نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کیلئے جامع گفتگو کریں، عاطف اکرام شیخ
معاشی ترقی کیلئے مزدور اور ورکرز کو ساتھ لے کر چلنے اور پالیسیوں کے نفاذ کیلئے مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہیں، عاطف اکرام شیخ
بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان ایک اہم ترین فریم ورک ہے جس کے تحت ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے، عاطف اکرام شیخ
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کا کانفرنس سے خطاب
ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین
محنت کش طبقہ ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، چودھری سالک حسین
کارکنوں کو محفوظ، باعزت اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز
مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، چودھری سالک حسین
مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے ہی پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز
محنت کشوں کی فلاح کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، حکومت اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، چودھری سالک