💥🎉 بڑی خوشخبری!
خیبرپختونخوا بجٹ 27-2026 میں کم از کم ماہانہ اجرت 45000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بجٹ تقرریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اسمبلی میں اپوزیشن کو جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہم کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45,000 روپے کر رہے ہیں، جو وفاقی حکومت کی مقرر کردہ اجرت سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایڈ ہاک ریلیف 2022 اور 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔
😊 کیا آپ کے خیال میں 45 ہزار روپے کم از کم اجرت کافی ہے؟
👇 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔