انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو ملتان ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو ملتان ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائیاں

انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام

ایف ائی اے امیگریشن ملتان نے آذربائیجان، سعودی عرب اور بحرین جانے والے 4 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا

مسافروں میں منیراں بی بی، محمد ساجد، حبہ علی اور زارا بتول شامل

آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والے حبہ علی اور زارا بتول نامی مسافروں کے موبائل فونز سے ایکواڈور کے مشتبہ ویزے برآمد

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹوں نے مسافروں کو ایکواڈور کے ویزے خفیہ رکھنے اور صرف آذربائیجان کا ویزہ ظاہر کرنے کی ہدایات دی تھیں

محمد سجاد نامی سرکاری اہلکار جعلی این او سی اور مشتبہ چھٹی کی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا

مسافر محمد سجاد لوکل گورنمنٹ مردان میں سیکرٹری یونین کونسل تعینات تھا اور ورک پرمٹ پر بیرون ملک سفر کر رہا تھا

مسافر کے موبائل فون سے جعل سازی اور سرکاری دستاویزات میں ردوبدل اور اندرونی معاونت کے شواہد برامد کر لئے گئے

ایک اور کاروائی میں بحرین جانے والی خاتون مسافر منیراں بی بی کو ممکنہ انسانی سمگلنگ کا شکار بنائے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

خاتون مسافر سفر کے مقصد، رہائش اور مالی وسائل سے متعلق امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکی

خاتون کے موبائل فون سے مختلف ایجنٹوں سے رابطوں اور بیرون ملک سفر کے مشتبہ انتظامات کے شواہد برآمد

کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی ملتان کے حوالے کر دیا گیا

ابتدائی تحقیقات میں پاکستان اور بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک چلانے میں ملوث عناصر کا انکشاف

مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطاء الرحمان کی جانب سے امیگریشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ، غیر قانونی امیگریشن اور جعلی دستاویزات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر ملتان زون

شہری بیرون ملک سفر کے لیے صرف قانونی ذرائع اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک ایجنٹ یا ویزا فراڈ کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں۔

🚨🤔 کیا ایسے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے سزائیں مزید سخت کرنی چاہئیں؟

💬👇 ہاں یا نہیں؟ کمنٹ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں