بنوں میں دھماکہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شدید ردعمل
قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
“دہشت گردی پاکستان کے امن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے” — وزیراعظم
👇 مکمل تفصیلات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجاتِ بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت
دہشت گردی انسانیت، پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیراعظم
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی، ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم
شہداء کی عظیم قربانیاں پوری قوم کی امانت ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم
🤔 کیا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات ضروری ہیں؟
💬👇 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔