ٹریفک پلان برائے 04 محرم الحرام۔

ٹریفک پلان برائے 04 محرم الحرام۔

روٹ۔

4 محرم الحرام کا جلوس رہائش گاہ جلال حسین بارہ کہو سے برآمد ہوگا ۔

جو بیٹھک بری امام سے گزر کر براستہ مری روڈ امام بارگاہ ربی رسالت پر اختتام پذیر ہو گا۔

ڈائیورشنز۔

جلوس کے دوران مری روڈ عمانیہ یوٹرن سے سی ڈی آئی (CDI) یوٹرن تک ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی۔
ملپور بائی پاس بجانب مری ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن ہوگی۔

متبادل راستے۔

بہارہ کہو سے کوہسار بلاک جانے والے شہری شاہ پور روڈ استعمال کریں۔
مری سے اسلام آباد آنے والے شہری بھی شاہپور روڈ استعمال کریں۔
جبکہ اسلام آباد سے مری جانے والے شہری بائی پاس روڈ استعمال کریں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ جلوس متبادل راستے استعمال کریں۔مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں یا ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔

کیا آپ کے خیال میں جلوس کے دوران ٹریفک پلان مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

💬👇 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں