آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا بریف۔
گھریلو ناچاقی پر خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان 24سے 48گھنٹوں میں گرفتار۔ آئی جی اسلام آباد
تھانہ آبپارہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کیلئے 7 خصوصی سی آئی اے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد
ملزم بلال حسین کو 48 گھنٹوں میں کے پی کے سے گرفتار کیا گیا۔سید علی ناصر رضوی
ملزم کی گرفتاری کےلئے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
117 سی ڈی آرز اور 41 سے زائد سیف سٹی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد
ملزم کے گرفتاری کےلئے آئی جی خیبر پختونخواہ اور کے پی پولیس کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔آئی جی اسلام آباد
جبکہ 15 جون کو تھانہ کورال اور18 جون کو تھانہ سمبل میں دو خواتین کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیاگیا۔
دونوں قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتارکئے گئے۔آئی جی اسلام آباد
ملزمان کی گرفتاری کےلئے سیلولر ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرویلنس اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا۔
سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اہم کیسز کو 24، 48 گھنٹوں میں حل کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔سید علی ناصر رضوی
بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے 25 لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان۔
کیا آپ کے خیال میں اسلام آباد پولیس کی یہ کارکردگی قابلِ تعریف ہے؟
👇 اپنی رائے ضرور دیں۔