ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑا کریک ڈاؤن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑا کریک ڈاؤن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ سی ٹی او کائنات اظہر خان کی ہدایت پر لہتراڑ روڈ ترامٹی چوک میں خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ کارروائی ڈی ایس پی رورل نور جمال کی زیر نگرانی ٹیموں نے کی، جس دوران مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی۔ کارروائی میں سب انسپکٹر اشتیاق، سب انسپکٹر خضر اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

دورانِ کارروائی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں اور سگنل توڑنے والے ڈرائیورز کے چالان جاری کیے گئے۔ سی ٹی او کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

🤔 کیا آپ کے خیال میں ٹریفک قوانین پر مزید سختی ہونی چاہیے؟

💬👇 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں