پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایران اور امریکا مذاکرات میں اہم پیش رفت، ترجمان دفتر خارجہ کا اہم انکشاف

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایران اور امریکا مذاکرات میں اہم پیش رفت، ترجمان دفتر خارجہ کا اہم انکشاف

اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری اور فعال کردار مسلسل ادا کرتا رہے گا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں بھی پاکستان اہم سفارتی کردار نبھا رہا ہے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے انکشاف کیا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں اہم مذاکرات ہوئے جن میں قطر نے بھی ثالثی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں مختلف اہم نکات زیر بحث آئے جبکہ آئندہ مرحلے کے لیے تین خصوصی تکنیکی ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ ایک گروپ جوہری پروگرام سے متعلق امور، دوسرا پابندیوں اور منجمد اثاثوں جبکہ تیسرا لبنان کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں ایران اور امریکا کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور پاکستان اس عالمی اعتماد کا خیر مقدم کرتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید بتایا کہ 21 جون کو پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور برگن سٹاک مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی محفوظ رہائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مختلف سفارتی و انسانی ذرائع کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

کیا ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات خطے میں پائیدار امن لا سکتے ہیں؟ کمنٹ کرکے بتائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں