گورنر تبوک کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

گورنر تبوک کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد (اداریہ نیوز اسٹاف رپورٹر):
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر، شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا ٹیلیفون موصول ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر تبوک نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداش (Islamabad Memorandum of Understanding) کے حصول میں پاکستان کی غیرمعمولی سفارتی کوششوتں پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر تبوک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے، جس میں سعودی عرب سمیت برادر ممالک کی حمایت نہایت اہم رہی ہے۔

پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد اور وزیراعظم مملکتِ سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور خیرسگالی پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گورنر تبوک کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں