وزیراعظم شہباز شریف کا شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے شعیب اختر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم شاہد اختر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
انہوں نے کہا کہ کسی عزیز کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہوتی ہے اور پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔
“إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ” کمنٹ میں لکھیں۔ 🤍