مدنی سوسائٹی کے قریب 8 محرم کو مبینہ بیگ چھیننے کی واردات، دو لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا

مدنی سوسائٹی کے قریب 8 محرم کو مبینہ بیگ چھیننے کی واردات، دو لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد (اداریہ نیوز رپورٹر):
مقامی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے پنجگراں میں واقع مدنی سوسائٹی کے قریب 8 محرم کی رات تقریباً 10 بجے بیگ چھیننے کی ایک مبینہ واردات پیش آئی۔

اطلاعات کے مطابق دو لڑکیاں اپنے گھر جا رہی تھیں کہ ایک نامعلوم نوجوان نے مبینہ طور پر راستے میں ان کا پیچھا کیا۔ مدنی سوسائٹی کے قریب پہنچنے پر اس نے ان میں سے ایک کا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بیگ میں ایک موبائل فون، کچھ نقد رقم اور دیگر ذاتی سامان موجود تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے پولیس کو اطلاع دے دی، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مدنی سوسائٹی اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی اور پولیس گشت بڑھایا جائے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شہریوں کی حفاظت کب یقینی بنے گی؟ مدنی سوسائٹی کے قریب بیگ چھیننے کی واردات نے سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے۔ اپنی رائے کمنٹ میں دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں