وینزویلا زلزلہ: 4 روز بعد 2 بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ نکال لئے گئے
وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے چار روز بعد دو بچوں سمیت چار لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، اب تک زندہ ملنے والے افراد کی تعداد33 ہوگئی۔
سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی۔
یونیسیف کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ اٹھارہ لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
پوپ لیو نے وینزویلا میں زلزلے کی تباہی پر شدید دکھ کا اظہار کیا، وینزویلا میں آنے والے زلزلوں میں 1430 افراد ہلاک 3360 سے زائد زخمی اور 69 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔