پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی برآمد
اسلام آباد (اداریہ نیوز):
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان/بی ایل اے سے منسلک اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی برآمد کر لی۔
اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی 137 ونگ نے ضلع پنجگور کے علاقےپروم (Paroom) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جہاں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو تحویل میں لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، دیسی ساختہ بم (IEDs) اور دیگر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا، جسے مکمل طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رواں ہفتے کسی دہشت گرد حملے میں استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے برآمد شدہ مواد کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کے خیال میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کس حد تک مؤثر ثابت ہو رہے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔