کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے اور زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔