“ایئرپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں، زمینی تنازعات اور مالی معاملات پر غیر جانبدار تحقیقات ضروری “

“ایئرپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں، زمینی تنازعات اور مالی معاملات پر غیر جانبدار تحقیقات ضروری “

اسلام آباد (رپورٹ ! جاوید بھاگٹ )
راولپنڈی کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں
رجسٹرڈ ایئرپورٹ کوآپریٹو ہاؤسن سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں، زمینوں کے تنازعات، گروہی کشمکش اور بنیادی سہولتوں کے فقدان نے رہائشیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوسائٹی میں اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ جی ایچ آئی اور ایگزیکٹو بلاک کی زمین کی قانونی حیثیت بھی سوالیہ نشان ہے، جبکہ بعض بلاکس کے مبینہ طور پر جنگلات کی زمین پر قائم ہونے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوسائٹی میں مختلف ادوار کے دوران رانا عبید، صابر تنولی گروپ، ولی جان، راجا نواب، اے ایم ڈویلپرز، راجا انصر، سردار عرفان، راجا وقار اور دیگر گروپس کا اثر و رسوخ رہا، جبکہ ملک شہریار، کرنل بنگش، جاوید خان اور جے کے سمیت متعدد افراد مختلف ادوار میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ مبینہ قبضوں، گروہی تنازعات اور باہمی لڑائیوں کے باعث سوسائٹی میں خوف و ہراس کی فضا ہے، جبکہ رہائشی پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

موجودہ سیکرٹری رانا عبید کے کردار پر بھی مختلف الزامات سامنے آ رہے ہیں، تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ فریقین کا مؤقف ضروری ہے۔ سوسائٹی کے ممبران کا مطالبہ ہے کہ اس کی تمام زمینوں، جی ایچ آئی اور ایگزیکٹو بلاک، مبینہ جنگلات کی زمین، اربوں روپے کے مالی معاملات، مختلف ٹیکسز و چارجز، ترقیاتی منصوبوں، مبینہ قبضوں اور سابقہ و موجودہ انتظامیہ کے ادوار کا غیر جانبدارانہ آڈٹ اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں تاکہ یہ تعین ہو سکے کہ ایئرپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجودہ صورتحال اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے اصل ذمہ دار کون ہیں

روزنامہ اداریہ اس پر تحقیقات کر رہا ہے جلد ہی حقائق عوام اور اداروں کے سامنے سلسلہ وار رکھے گا اور سوسائٹی میں کرپشن کے موجب عہدیداران کا موقف بھی جاننے کی کو شش کرے گا سوسائٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ بھی حقائق سے پردہ اٹھائیں اور حقیقت پر مبنی انفارمیشن ضرور پہنچائے تا کہ حقیقت واضع ہو سکے

اپنا تبصرہ لکھیں