نیب کی کھلی کچہری میں نیو میٹرو سٹی کے متاثرین کا ریفنڈ کا مطالبہ، سماعت ستمبر تک مؤخر

نیب کی کھلی کچہری میں نیو میٹرو سٹی کے متاثرین کا ریفنڈ کا مطالبہ، سماعت ستمبر تک مؤخر

اسلام آباد: نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں نیو میٹرو سٹی کے سینکڑوں متاثرین نے شرکت کرتے ہوئے اپنی جمع شدہ رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ متاثرین نے نیب حکام کو درخواستیں جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پلاٹ نہیں بلکہ صرف اپنا ریفنڈ چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے بقول منصوبے کی قانونی حیثیت اور این او سی سے متعلق تحفظات موجود ہیں۔

متاثرین کے نمائندوں نے بتایا کہ انہیں پہلے 14 اگست تک کا وقت دیا گیا تھا، تاہم نیب حکام نے آگاہ کیا کہ معاملے کی آئندہ سماعت ستمبر کی پہلی پیشی میں ہوگی، جہاں ان کے کیس پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ متعدد افراد نے چار سال قبل مکمل ادائیگیاں کیں، مگر آج تک نہ انہیں پلاٹ ملا اور نہ ہی ان کی رقوم واپس کی گئیں۔ ان کے مطابق اس تاخیر نے کئی خاندانوں کو شدید مالی اور ذہنی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

کھلی کچہری میں متاثرین نے نیب حکام سے مطالبہ کیا کہ کیس کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ شہریوں کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری جلد از جلد واپس دلائی

اپنا تبصرہ لکھیں