1971 میں بھارت نے ہماری مدد کرنے کے بجائے پاکستان کو کمزور کیا: سپیکر بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دورےکے موقع پر صحافیوں سےگفتگو میں سپیکر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 سال میں بنگلہ دیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔

سپیکر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے، حسینہ واجد واپس آنے کا اعلان صرف اپنے کارکنوں کو بتانے کے لیے کرتی ہیں، حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلہ دیش واپس نہیں آئیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں