افغانستان نے ایشیاء کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، راشد خان قیادت کریں گے
کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ سکواڈ میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔
گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن اور اے ایم غضنفر ، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ آمد ، تبلیغی جماعت کےاکابرین سے ملاقات، ویزا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
واضح رہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ افغانستان ٹیم ایشیا ءکپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔