زیارت، ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: زیارت اور ہرنائی کے درمیان سیکیورٹی فورسز نے ہندوستان کی سرپرستی کے حامل خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقے زیارت، ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ہندوستان کے پالتو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا