شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سر انجام دیدیا

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سر انجام دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں