اسلام آباد پولیس کے آئی جی کا دربار 30 اکتوبر کو ہوگا، حج و عمرہ کے لیے قرعہ اندازی بھی کی جائے گی

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے آئی جی دربار کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی دربار جمعہ 30 اکتوبر 2026 کو دوپہر ڈھائی بجے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
دربار کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر دربار میں شریک ہونے والے شرکاء کی فہرست سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے علیحدہ فراہم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ تقریب کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ان انتظامات میں شرکاء کے بیٹھنے، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد کے پی ایس اور پولیس کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (پی آر او) کو بھی نوٹیفکیشن کی نقول ارسال کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں