فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ واکر نے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں