بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی چلتن اور کیچ میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چلتن اور کیچ میں دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو چلتن کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات ملیں جس پر سکیورٹی فورسز فوری حرکت میں آئیں اور آپریشن شروع کر دیا۔
ضلع کوئٹہ کے پہاڑی علاقے چلتن میں سکیورٹی فورسز اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسرے آپریشن میں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
